تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی افواج میں جھڑپیں، 11افراد ہلاک

دونوں ملکوں نے اپنے اپنے سفیر واپس بلالئے‘کمبوڈیا کا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
بنکاک،نوم پنھ(آئی این پی )تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی افواج کے درمیان مشترکہ سرحد کے متنازع علاقے میں جھڑپوں کے دوران   کم از کم11شہریوں سمیت متعدد افراد  ہلاک گئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تھائی فوج کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کی افواج نے پہلے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جب کہ کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ ان کی افواج نے دفاع میں کارروائی کی، کیوں کہ وہ پہلے حملے کی زد میں آئیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحد کے کئی مقامات پر لڑائی جاری ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ایک طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازع کا حصہ ہے، اور یہ تنازع ایک بار پھر مئی میں شدت اختیار کر گیا تھا۔تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے