ایران کے جوہری پروگرام پر محدود حملے کرنے کا امکان ابھی موجود ہے: اسرائیلی عہدیدار

تل ابیب(آئی این پی ) ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے آئندہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا امکان مسترد نہیں کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ فوج ایران پر ایک محدود حملہ کر سکتی ہے جس کے لیے امریکی حمایت کی کم ضرورت ہو گی۔ اس طرح کا حملہ اسرائیل کی ابتدائی تجویز سے بہت کم درجے کا ہو گا۔