جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں، مستقبل میں بھی جنگ کا خدشہ برقرار ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اسرائیل سے کوئی نہیں پوچھ رہا ،امریکا میں اسرائیل لابی بہت توانا ہے، میڈیا بھی ان کے کنٹرول میں ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گذشتہ روز جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں، مستقبل میں بھی جنگ کا خدشہ برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، میرے خیال سے ایران نے یورینیم کو کسی اور مقام پر منتقل کردیا ہوگا۔