عالمی ادارے سے تعاون کے فریم ورک میں آئی اے ای اے حکام سے بات چیت ہو گی
تہران(آئی این پی )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کسی بنیادی ڈھانچے پر پہنچے بغیرعالمی جوہری توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے کے عہدیدار کو ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ نہیں کرایا جائے گا۔ ایرانی خبررساںادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عالمی ادارے سے تعاون کے فریم ورک میں آئی اے ای اے حکام سے بات چیت ہو گی۔ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا عہدیدار مذاکرات کے لیے ایران پہنچا ہے ۔ گزشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کا قانون پاس کیا تھا۔ آئی اے ای اے کا ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ اب ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی منظوری سے ہو رہاہے۔