امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کرنے سے روکدیا

 واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم وینزویلا کے تارکین وطن کی جانب سے دائر مداخلت کی استدعا پر جاری کیا جس میں درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے۔