ممبئی ٹرین دھماکے:سپریم کورٹ نے بریت کے فیصلے پر عملدرآمد روکدیا

 کیس میں بری 12 ملزموں کو دوبارہ گرفتار  نہ کیا جائے‘ہائیکورٹ کے فیصلے کو بطور مثال بھی استعمال نہ کیا جائے
 نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی ٹرین دھماکوں کے کیس میں ملزموں کی بریت کے ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل روک دیا تاہم ممبئی ٹرین دھماکوں کے کیس میں بری 12 ملزموں کو دوبارہ گرفتار  نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا  ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کو بطور نظیر  بھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا حکومت کی اپیل پر ملزمان کونوٹس جاری کردیے ہیں۔