اسلام آباد(آئی این پی ) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے ڈیجیٹل معیشت کا نیا باب رقم ہونے جارہا ہے۔پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم کا 29 اور 30 اپریل کو اسلام آباد میں انعقاد ہوگا، یہ فورم حکومتِ پاکستان و ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا مشترکہ تاریخی اقدام ہے۔ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ الیحی کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا، دنیا بھر سے 500 سے زائد سرمایہ کاروں، رہنماں اور ماہرین کی فورم میں شرکت متوقع ہے۔فورم میں سرمایہ کاری کیلئے تیار 75 سے زائد سٹارٹ اپس شریک ہوں گے۔