ترقی اور سرمایہ کاری کے روشن اور نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیا جا رہا ہے
لاہو ر(آئی ااین پی )لاہور میں آئندہ ماہ 17 سے 19 فروری تک 27واں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 منعقد کیا جائے گا، جو پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں جدت، ترقی اور سرمایہ کاری کے ایک روشن اور نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان تیزی سے خطے میں ایک طاقتور، جدید اور مستقبل آفرین آئی ٹی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جبکہ ملک کے ٹیک سیکٹر کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور جدت انگیز پیش رفت عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستان کا ایک اہم اور باوقار عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ ہے، جس میں پہلی مرتبہ ملک کا مکمل ٹیک، آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ایک ہی عالمی پلیٹ فارم پر یکجا ہوگا۔ نمائش میں وفاقی و صوبائی وزرا، پالیسی ساز، صنعتکار، آئی ٹی ماہرین اور بین الاقوامی مندوبین بھرپور شرکت کریں