غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریباً 9 ہزار اسرائیلی شہریوں نے ایک پیٹیشن پر دستخط کر کے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ اجلاس سے قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور فوری طور پر جنگ روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔
پیٹیشن میں اکتوبر 7 کے دن زخمی ہونے والے متاثرین بھی شامل ہیں، جنہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہی امن کا واحد راستہ ہے۔ دستخطی مہم زیزم نامی مقامی تنظیم نے ترتیب دی، جو عرب اور یہودی عوام کے درمیان جمہوریت اور برابری کے اصول کی حامی ہے۔پیٹیشن کے حامیوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے شہری ہونے کے باوجود غزہ میں جاری جنگ کی حمایت نہیں کرتے اور امن کے ساتھ چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا امن کے لیے بہترین راستہ ہے اور عالمی برادری کے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہے۔