امریکی فوج کی موجودگی افغان عوام کے لیے ناقابلِ قبول ہے:افغان وزارتِ خارجہ

امریکی فوج کی موجودگی افغان عوام کے لیے ناقابلِ قبول ہے:افغان وزارتِ خارجہ

 افغان وزارتِ خارجہ کے ڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر ذاکر جلالی نے بگرام فوجی بیس میں امریکی فوجی تعیناتی کے امکان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان عوام نے امریکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کیا۔

ذاکر جلالی نے بتایا کہ امریکی فوجی موجودگی کا معاملہ دوحہ مذاکرات کے دوران مسترد کر دیا گیا تھا اور امریکا کو افغانستان کے ساتھ تعلقات فوجی موجودگی کے بغیر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان-امریکی تعلقات کو رابطے، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر قائم کرنا چاہیے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام بیس پر امریکی فوجی تعیناتی کے لیے مذاکرات جاری ہونے کا اعلان کیا تھا۔