اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیراحمد اندیشہ کا کہنا ہے کہ نہ تو عالمی برادری اور نہ ہی افغان عوام طالبان رجیم کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے حالیہ اقدامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ طالبان کے فیصلے افغانستان کے سرکاری قوانین یا عوام کی رائے کی نمائندگی نہیں کرتے۔نصیراحمد اندیشہ کے مطابق، افغان عوام طالبان کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور بعض علاقے میں وہ کھلے عام احتجاج بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی پالیسیاں عوامی خواہشات کی عکاسی نہیں کرتیں اور عوام کی حمایت حاصل نہیں ہیں۔