بن قاسم ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص جاں بحق، 10 ڈاکوؤں نے گھر لوٹا

بن قاسم ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص جاں بحق، 10 ڈاکوؤں نے گھر لوٹا

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص شدید تشدد کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔

 اہلخانہ کے مطابق 10 ملزمان نے گھر میں موجود تمام افراد کو باندھ کر تشدد کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان 3 سے 4 گھنٹے گھر میں موجود رہے اور زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔
شک کی بنیاد پر پولیس نے سوسائٹی کے 5 ملازمین کو بھی حراست میں لیا ہے، جن میں سیکیورٹی گارڈ اور ایڈمن کے ملازم شامل ہیں۔