ویب ڈیسک: برمنگھم ایئرپورٹ پر ایک ہنگامی لینڈنگ کے دوران چھوٹا پرائیویٹ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے فوراً بعد ایئرپورٹ حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت رن وے کو بند کر دیا، جس کے باعث کئی گھنٹوں سے پروازیں معطل رہیں۔رپورٹ کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارے کا لینڈنگ گیئر نہ کھل سکا، جس کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اب تک پائلٹ اور مسافروں کی معلومات موصول نہیں ہوئی، تاہم ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں رن وے پر ایک چھوٹا طیارہ دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔برمنگھم ہوائی اڈے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رن وے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی فلائٹ کے اوقات سفر سے قبل چیک کریں۔