سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کر دیا

سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی جوڈیشل ورک سے روکنے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کو سماعت کے لیے نمبر الاٹ کر دیا۔

 اپیل کو 4247 نمبر دیا گیا ہے۔جسٹس طارق جہانگیری نے ذاتی حیثیت میں یہ اپیل دائر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے خلاف کیے گئے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔خیال رہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے انہیں جوڈیشل ورک سے روکنے کا حکم دیا تھا، جبکہ یہ فیصلہ ہائی کورٹ نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جاری کیا تھا۔