پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے: احسن اقبال

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے: احسن اقبال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کو ایک ضابطے کا پابند بناتا ہے۔

 انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کے لیے ریڈ لائن ہے، یہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ معاہدہ پاکستان کے لیے اقتصادی و معاشی تعاون کی مضبوط بنیاد بھی ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ:پاکستان کو معرکۂ حق کے بعد بیرونی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔ملکی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ضروری ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
موسمیاتی تبدیلیوں اور سالانہ سیلابوں سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی حکمتِ عملی بنانا ہوگی۔پاور سیکٹر کی درستگی کی کلید انجینئرز کے پاس ہے، بیوروکریسی کے پاس نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی عدم استحکام اور اختلافات ترقی میں رکاوٹ بنے، لیکن اب ملک میں انتشار اور بدامنی کے لیے زیرو ٹالرنس ہے کیونکہ سرمایہ کار صرف پرامن ماحول میں آتے ہیں۔احسن اقبال نے بتایا کہ صوبائی حکومتیں سیلابی تباہی کے تخمینے لگا رہی ہیں جبکہ وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو کا جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے۔