پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی، اور وزیر محمد کی کرکٹ کے شعبے میں خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیر محمد ایک بہترین بیٹسمین اور انتہائی نفیس انسان تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ وزیر محمد 1952 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سابق کرکٹر تھے۔ ان کا انتقال برمنگھم میں ہوا، اور ان کی عمر 95 سال تھی۔سابق کرکٹر کے بھتیجے شعیب محمد نے وزیر محمد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ آج برمنگھم میں انتقال کر گئے ہیں۔