سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر محمد نذیر جونیئر انتقال کر گئے

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر محمد نذیر جونیئر انتقال کر گئے

ویب ڈیسک:سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور معروف امپائر محمد نذیر جونیئر کا انتقال ہوگیا۔

وہ چند دنوں سے شدید علیل تھے اور گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیے گئے جہاں وہ رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے نعمان نذیر نے ان کی وفات کی تصدیق کی۔نذیر جونیئر پانچ برس قبل ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی صحت میں کمی آتی گئی تھی۔ نذیر جونیئر نے پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل کر 37 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ پاکستان کے پہلے اسپنر تھے جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے بعد 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دیے۔ ان کے انتقال سے کرکٹ کے میدان میں ایک اہم خلا پیدا ہو گیا ہے۔