طارق محمود، سمیر اور نعمان کے قبضے سے چرس ،آئس برآمد ،مقدمات درج
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب اور پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے طارق محمود، سمیر اور نعمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کلو سے زائد چرس اور 560 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزمان نے نہر کنارے نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی کینٹ نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔