جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی الرٹ رہی

مساجد، اہم شاہرا ہوں اور پبلک مقامات پر پولیس پٹرولنگ کی گئی 
 لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں جمعہ کے موقع پر شہر بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق نماز جمعہ کے دوران ڈولفن اسکواڈ، پی آر او اور دیگر پٹرولنگ ٹیمیں اہم شاہراؤں، عبادت گاہوں اور مارکیٹوں پر موثر نگرانی کریں گی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر کی خصوصی نگرانی کی جائے گی اور داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹوں پر چیکنگ مزید سخت کی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور نے افسران اور جوانوں کو الرٹ رہنے، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔