مساجد، امام بارگاہوں اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات، داخلی راستوں پر چیکنگ
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں، حساس مقامات، غیر ملکی قونصل خانوں اور دیگر اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید م ئوثر بنائی گئی، جبکہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز اور شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا۔ لاہور سمیت تمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک گاڑیوں، افراد اور سامان کی چیکنگ بھی سخت کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال و املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور حساس مقامات پر م ئوثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کو انتہائی الرٹ رہنے، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور مساجد، امام بارگاہوں، غیر ملکی قونصل خانوں سمیت اہم مقامات کے اطراف سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز بلا تعطل جاری رکھنے کا حکم دیا۔