10زونز میں انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس بنانے کیلئے فنڈز ،شجرکاری کی ڈیجیٹل گنتی کی منظوری شامل
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 31ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 3ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم ر ئوف نے کی۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں پنجاب کے10زونز میں انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس بنانے کے لیے 3 ارب کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات کے پی ایم اینڈ ای ونگ کو فعال بنانے کیلئے پوزیشن پیپر ، پنجاب میں لینیر شجرکاری کی ڈیجیٹل گنتی کے پروگرام کا پوزیشن پیپر اور ٹورازم پروموشن اور بزنس ڈیویلپمنٹ کے لیے پروگرام مینجمنٹ یونٹ کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔