ترقیاتی سکیموں کیلئے 20 ارب منظور

 صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں ٹیکنالوجی یونیورسٹی منڈی بہا ئوالدین کیلئے 7 ارب 58کروڑ منظور کئے گئے
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 52ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 10ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 20 ارب 67کروڑ 60لاکھ 84ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ملتان میں ریلوے پھاٹک چک آر ایس شجاع آباد ایکسپریس وے پر فلائی اوور کی تعمیر(ترمیمی)کیلئے 1 ارب 50کروڑ 50لاکھ 12 ہزار ، ننکانہ صاحب میں سانگلہ ہل تا سکھیکی روڈ کی دوبارہ تعمیر / بحالی (ترمیمی)کیلئے 1 ارب 62کروڑ 55لاکھ 37ہزار ، سرگودھا میں بھیرہ بھلوال روڈ کی بہتری و بحالی / کشادگی (ترمیمی)کیلئے 1 ارب 9کروڑ 51لاکھ 23 ہزار ، حافظ آباد میں حافظ آباد تا سکھیکی منڈی کارپٹ روڈ کی مرمت و کشادگی (ترمیمی)کیلئے 97کروڑ 69لاکھ 75ہزار ، فیصل آباد میونسپل کمیٹی کی حدود تا رنگ روڈ مختلف روڈز کی بہتری / بحالی (ترمیمی)کیلئے 1 ارب 41کروڑ 23لاکھ 16ہزار ، ننکانہ صاحب تا شاہ کوٹ روڈ کی بحالی (ترمیمی)کیلئے 2 ارب 32کروڑ 88لاکھ 36ہزار ، جھنگ گوجرہ روڈ کی مرمت و بحالی (ترمیمی)کیلئے 1 ارب 65کروڑ 57لاکھ 29ہزار ، فیصل آباد میں کھریانوالا - جڑانوالہ روڈ کی مرمت و بحالی (ترمیمی)کیلئے 87کروڑ 44لاکھ 76ہزار ، گورنمنٹ انجینئرنگ اکیڈمی پنجاب کے نئے کیمپس کی تعمیر (ترمیمی)کیلئے 1 ارب 61کروڑ 71لاکھ 12 ہزار روپے اور منڈی بہا  ئوالدین میں پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو انفراسٹرکچر، تعلیمی اور آپریشنل سہولیات کی فراہمی (ترمیمی)کیلئے 7 ارب 58کروڑ 49لاکھ 68ہزار روپے شامل ہیں۔