مریض کے خاندان کے افراد کی سکریننگ ، سکول کو بھی الرٹ جاری کریں:عمران نذیر
لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ صوبے میں منکی پاکس کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔خواجہ عمران نذیر نے منکی پاکس کی مناسب ایڈائزری جاری نہ کرنے پر متعلقہ حکام پر اظہار برہمی کیا۔جب پہلیسیسسٹم اور ایس او پیز طے ہیں تو ان پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟ منکی پاکس کے مریض کے خاندان کے افراد کی سکریننگ کی جائے۔متاثرہ شخص کے بچوں کے سکول کو بھی الرٹ جاری کریں،خواجہ عمران نذیر کی محکمہ کے بنائے ہوئے ڈزیز سرویلنس سسٹم کو مکمل اور فوری فعال کرنے کی ہدایت کردی۔