لاہور میں منکی پاکس کے 3 نئے کیس ،الرٹ جاری

لاہور (آئی این پی )لاہور کے سرکاری ہسپتال میں منکی پاکس  (ایم پاکس)کے تین نئے کیسز رپورٹ ہونے کے باعث شہر میں صحت سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا  ۔رپورٹ کے مطابق دو مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ تیسری خاتون میں منکی پاکس جیسی علامات پائی گئیں ہیں اور ان کے ٹیسٹ جاری ہی۔طبی حکام کے مطابق تصدیق شدہ دو مریض صفدر اور ابو سفیان کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے