پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خلیجی ملک سے اسلام آباد آنے والے 32 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔وفاقی حکام کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص کل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ یہ اس سال منکی پاکس کا پاکستان میں آٹھواں کیس ہے۔پمز انفیکشن ڈزیزز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ منکی پاکس سے متاثرہ مریض اس وقت پمز میں زیر علاج ہے، متاثرہ شخص کا تعلق اپر دیر کے پی سے ہے اور متاثرہ شخص کی حالت تسلی بخش ہے۔