امیر بالاج قتل کیس،گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع

لاہور( کرائم رپورٹر)امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کی۔اس موقع پرموقف اختیار کیا کہ دستاویزات وصول کیے بغیر ہی گوگی بٹ کے خلاف رائے دی گئی۔وکلا ء کی ہڑتال کے باعث عدالت نے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع کر دی۔ ضمانت میں توسیع کے بعد گوگی بٹ عدالت سے واپس روانہ ہوگئے۔