برائلر گوشت 15روپے کلو سستا

لاہور( کرائم رپورٹر)برائلر گوشت کی قیمت مزید 15روپے کمی سے533روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10روپے کمی سے 368روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت305روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکانداروں نے سرکاری نرخ سے15سے20روپے کلو زائد پر فروخت کیا۔