امریکی صدر کے طیارے کا فضاء میں مسافر جہاز سے خطرناک آمنا سامنا

امریکی صدر کے طیارے کا فضاء میں مسافر جہاز سے خطرناک آمنا سامنا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ جاتے ہوئے فضائی حادثے سے بال بال بچ گئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کا طیارہ "ایئرفورس ون" ہزاروں فٹ بلندی پر ایک مسافر طیارے کے بالمقابل آ گیا، جس کے باعث ایئر ٹریفک کنٹرول روم میں ہلچل مچ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔ نیویارک سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد اسپرٹ ایئرلائنز کا ایئر بس SE A321 طیارہ صدر کے طیارے کے سامنے آ گیا اور دونوں کے درمیان صرف 12 کلومیٹر کا فاصلہ رہ گیا۔ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر مسافر طیارے کو ہدایات بھیجیں، لیکن ابتدائی طور پر پائلٹ کی جانب سے کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں بار بار سگنلز اور ہدایت نامے کے بعد پائلٹ نے جہاز کو 20 ڈگری دائیں جانب موڑ دیا، جس سے دونوں طیارے ٹکراؤ سے بچ گئے۔

ٹریفک کنٹرول کی بروقت کارروائی کے باعث صدر ٹرمپ کا طیارہ بحفاظت اپنی منزل کی طرف بڑھ گیا جبکہ مسافر طیارہ بھی بغیر کسی نقصان کے بوسٹن پہنچ گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اگست میں ٹرمپ کا طیارہ ایک حادثے سے بچا تھا، تاہم اس وقت وہ امریکی صدارتی امیدوار تھے۔