لاہور کی فضاء آلودہ، پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور کی فضاء آلودہ، پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے سبب فضاء کو مضر صحت قرار دے دیا گیا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 394 تک پہنچ گیا ہے اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

 مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح درج ذیل ہے: ڈی ایچ اے فیز ایٹ 759، پیراگون 661، ایف سی کالج 611، راوی روڈ 549، ٹاؤن شپ 528، ساندہ روڈ 517۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سموگ کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، جس کے سبب بعض ادارے عارضی بندش کا بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کے مطابق صوبے بھر میں چھٹیاں 23 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ سکول 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے، اور یہ شیڈول سرکاری و نجی اداروں دونوں کے لیے یکساں لاگو ہوگا۔