ویمنز ورلڈ کپ: آئی سی سی نے لیگ میچز کے آفیشلز کا اعلان کردیا

ویمنز ورلڈ کپ: آئی سی سی نے لیگ میچز کے آفیشلز کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیگ میچز کے لیے آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، جس میں آسٹریلیا کی کلیئر پولوسک اور ایلوئس شیریڈن آن فیلڈ امپائرز ہوں گی۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو اکتوبر کو ہونے والے میچ میں لورین ایگن باگ اور نمالی پریرا آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔آئی سی سی کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ میں پہلی بار مکمل طور پر خواتین میچ آفیشلز کی تقرری کی گئی ہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 4 میچ ریفریز اور 14 امپائرز ذمہ داریاں نبھائیں گی۔ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔