پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا، تاہم قومی ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کوئینز پارک کرکٹ کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 455 رنز بنائے، جبکہ دوسری اننگز میں 219 رنز اسکور کیے۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عامر جمال اور علی عثمان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عباس نے بھی ایک وکٹ اپنے نام کی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا باقاعدہ آغاز 25 جولائی سے ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم پوائنٹس کے لیے مدمقابل ہوں گی۔