دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان بھارت سے شکست کھا گیا۔
میچ کے بعد گرین شرٹس کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ ٹیم آخری اوورز میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھی شروعات کی لیکن اختتامی اوورز میں رن ریٹ برقرار نہ رکھ سکا اور بیسویں اوور کی پہلی گیند پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔جواب میں بھارتی ٹیم کے خلاف پاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ ابتدا میں شاندار رہی، مگر پندرہویں اوور کے بعد گراؤنڈ میں اوس کے باعث فیلڈنگ متاثر ہوئی اور بھارت کو میچ میں واپسی کا موقع مل گیا۔