ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ایسے امیر افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو شاہانہ زندگی گزارتے ہیں لیکن ٹیکس کم دیتے ہیں یا ٹیکس نیٹ سے ہی باہر ہیں۔

سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کا فیصلہ
ایف بی آر کی خصوصی ٹیم نے ایک لاکھ سے زائد امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے۔یہ وہ افراد ہیں جو بڑے بنگلوں، قیمتی گاڑیوں اور زیورات کی سوشل میڈیا پر کھلم کھلا نمائش کرتے ہیں۔ان کی آمدنی اور اخراجات کا موازنہ ٹیکس ریٹرنز سے کیا جا رہا ہے۔
شادیوں کے اخراجات بھی زیرِ تفتیش
حکام کے مطابق ایسے افراد بھی زد میں آئیں گے جو شادیوں پر لاکھوں روپے بلکہ ہزاروں ڈالرز کے شاہانہ اخراجات کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بعض تقریبات میں 20،000 ڈالر مالیت کے سوٹ تک پہنے گئے، مگر ٹیکس ریٹرنز میں اس طرزِ زندگی کو ظاہر نہیں کیا گیا۔
ٹیکس گوشواروں کا موازنہ
ایف بی آر گزشتہ سال کے جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال کے گوشواروں سے موازنہ کرے گا۔مجموعی گوشواروں میں سے 80 فیصد کا آڈٹ کیا جائے گا۔دولت کی نمائش کرنے والے افراد کو ٹیکس ریٹرن کے ذریعے اپنے ذرائع آمدن ثابت کرنا ہوں گے۔