لاہور: ای چالان نہ جمع کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی، ون ایپ مرحلہ وار متعارف

لاہور: ای چالان نہ جمع کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی، ون ایپ مرحلہ وار متعارف

لاہور میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس وقاص نذیر نے اعلان کیا ہے کہ ای چالان جمع نہ کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 اس سلسلے میں ون ایپ مرحلہ وار مختلف اضلاع میں لانچ کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے اب صوبہ بھر میں ای چالان کی وصولیاں ممکن ہوں گی۔ون ایپ کے ذریعے کسی بھی شہر کے ڈیفالٹر کی چالان کی ادائیگی صوبہ کے کسی بھی حصے میں چیکنگ کے دوران وصول کی جا سکتی ہے۔اس سے قبل ای چالان کی وصولیاں صرف متعلقہ شہر میں ہی ممکن تھیں، لیکن ون ایپ کے آغاز سے یہ نظام پورے صوبے میں مربوط ہو جائے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق صوبے کے 24 شہروں میں اوسطاً 30 سے 35 ہزار ای چالانز روزانہ جمع کیے جا رہے ہیں۔
ون ایپ کے فعال ہونے کے بعد ریکوری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اگلے ہفتے سے وصولیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ڈی آئی جی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔یہ اقدام ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔