پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران تیزی، نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران تیزی، نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان رہا اور نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔

 100 انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران 3,597 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 2.30 فیصد بڑھ کر 1,58,037 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1,59,337 رہی جبکہ ایک ہفتے میں 251 ارب روپے کے 7.71 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ شیئرز کی قیمتوں میں اضافے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 385 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور پہلی بار مارکیٹ کپیٹلائزیشن 18,574 ارب روپے تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں تیزی رہی، جبکہ اگست 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24.50 کروڑ ڈالر رہا اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ 30 فیصد اور سالانہ 40 فیصد کمی ہوئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 11.40 کروڑ ڈالر رہی۔