پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، KSE-100 انڈیکس پہلی بار 1,74,000 کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، KSE-100 انڈیکس پہلی بار 1,74,000 کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ میں پہلی بار KSE-100 انڈیکس نے 1,74,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں 1,900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس نے 175,205 پوائنٹس کی بلند ترین سطح چھو لی۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، اور جمعہ کے سیشن میں KSE-100 انڈیکس ایک نئے ریکارڈ پر بند ہوا، جس کی وجہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ بتایا گیا۔ پچھلے کاروباری سیشن کے دوران انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 172,582.95 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔