پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر، ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل استحکام اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 656 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں مثبت رحجان برقرار رہا تھا، جب انڈیکس 1547 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ادھر زرمبادلہ کی منڈی میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔