پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 557 پوائنٹس اضافے کے بعد 188,012 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 187,454 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔