پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 137839 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل انڈیکس کی بلند ترین سطح 137747 پوائنٹس تھی۔مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا، سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور اعتماد کے باعث مارکیٹ میں مسلسل تیزی دیکھی گئی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 136380 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جب کہ آج کے اضافے نے اسٹاک مارکیٹ کو نئی تاریخ میں داخل کر دیا۔اس کے علاوہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی کرنسی کی صورتحال میں بہتری دیکھی گئی۔ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 284 روپے 84 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے تسلسل کا مظہر ہے۔