ویب ڈیسک: تیلگو اداکار جونیئر این ٹی آر اشتہار کی شوٹنگ کے دوران معمولی زخمی ہو گئے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اگلے دو ہفتے آرام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جونیئر این ٹی آر کی ٹیم نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اداکار اپنی صحت یابی کے لیے کچھ وقت آرام کریں گے اور کام دوبارہ شروع کرنے سے قبل مکمل طور پر صحتیاب ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ بعض رپورٹس میں زخمی ہونے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں غلط معلومات دی گئی ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے اور پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ٹیم نے مداحوں اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی قیاس آرائی سے گریز کریں اور جونیئر این ٹی آر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔