کے الیکٹرک نے صارفین کو میٹر ریڈنگ خود لینے کی سہولت فراہم کر دی، اوور بلنگ کا مسئلہ حل ہوگا

کے الیکٹرک نے صارفین کو میٹر ریڈنگ خود لینے کی سہولت فراہم کر دی، اوور بلنگ کا مسئلہ حل ہوگا

ویب ڈیسک: کے الیکٹرک نے صارفین کی دیرینہ شکایات کے پیش نظر بجلی کے میٹر ریڈنگ کے نظام میں شفافیت اور اعتماد بڑھانے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔

 اب صارفین خود اپنے گھر کے بجلی میٹر کی ریڈنگ لے سکیں گے اور اسی کے مطابق بل ادا کر سکیں گے۔اس مقصد کے لیے کے الیکٹرک لائیو ایپ متعارف کرائی گئی ہے، جسے عام اینڈرائیڈ فون پر ڈاؤن لوڈ اور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صارفین کو ایپ کے ذریعے اپنی ریڈنگ خود درج کرنے کی سہولت حاصل ہوگی، جس سے اوور بلنگ کے مسئلے کا مؤثر حل ممکن ہو سکے گا۔کے الیکٹرک کے مطابق، یہ اقدام صارفین پر اعتماد اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے، اور اس سے صارفین کو اپنے بلوں کے عمل میں براہِ راست حصہ لینے کا موقع ملے گا۔