ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے صاف انکار کر دیا۔
پی ایمز اسپتال کی چار رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، تاہم بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے جیل میں تقریباً ایک گھنٹہ انتظار کیا، لیکن بعد ازاں واپس اسلام آباد روانہ ہو گئی۔میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔ ٹیم شام 7 بجے اڈیالہ جیل پہنچی اور بشریٰ بی بی کے انکار کے بعد سوا 8 بجے واپس روانہ ہو گئی۔