عمران خان سے ملاقات کی اجازت؛ تینوں بہنیں، وکلا اور بشریٰ بی بی کی بھابی اڈیالہ جیل روانہ

عمران خان سے ملاقات کی اجازت؛ تینوں بہنیں، وکلا اور بشریٰ بی بی کی بھابی اڈیالہ جیل روانہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان کو ملاقات کے لیے باضابطہ پیغام بھجوا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، عمران خان کے وکلا سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری کو بھی جیل کے اندر ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل میں داخل ہو چکے ہیں۔اسی دوران عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھابی مہرالنسا کو بھی ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے، اور وہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر داخل ہو گئی ہیں۔اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

جیل کے داخلی راستوں پر پولیس نے ناکے لگا دیے ہیں، جن میں داہگل اور گورکھپور کے مقامات شامل ہیں۔ ان ناکوں پر ہر آنے جانے والی گاڑی کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے، اور صرف تصدیق شدہ افراد کو ہی جیل کی جانب جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات موجودہ قانونی و سیاسی صورتحال کے پیش نظر اہم قرار دی جا رہی ہے، جس میں آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت کا امکان ہے۔