کاہنہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، 2 افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار

کاہنہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، 2 افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار

کاہنہ کے علاقے میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان اور عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مفرور ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔