جلال پور پیروالہ: ملتان–سکھر موٹروے کا مشرقی ٹریک سیلابی پانی سے متاثر ہو کر ٹوٹ گیا، جس کے باعث موٹروے مکمل طور پر بند ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جلال پور پیروالہ کے مقام پر موٹروے کا دوسرا ٹریک بھی سیلاب کے پانی کی زد میں آ گیا۔ موٹروے پولیس اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (NHA) کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موجود ہے تاکہ نقصان کو کنٹرول کیا جا سکے۔موٹروے کا مشرقی حصہ سیلاب کی وجہ سے ٹنل متاثر ہونے کے بعد جزوی طور پر ٹوٹ گیا، جبکہ پہلے ہی مغربی حصہ سیلاب سے مکمل طور پر بہہ گیا تھا۔ بھاری پتھروں کی مدد سے دونوں اطراف کو تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ملتان–سکھر موٹروے متاثر ہونے کے آٹھویں روز بھی بند ہے اور متعلقہ حکام کی کوششیں جاری ہیں تاکہ متاثرہ حصوں کی مرمت کی جا سکے۔