سکھر ملتان موٹروے پر بس اور ٹریلر کے تصادم میں 3 مسافر جاں بحق

سکھر ملتان موٹروے پر بس اور ٹریلر کے تصادم میں 3 مسافر جاں بحق

ویب ڈیسک: سکھر ملتان موٹروے پر سانگی کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک بس ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

 اس حادثے کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ بس کراچی سے علی پور جارہی تھی۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔