اسرائیلی بربریت جاری، غزہ میں بارودی روبوٹس کا استعمال

غزہ(آئی این پی )اسرائیل نے بربریت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کے بعد غزہ میں بارودی مواد سے لدے روبوٹس کا استعمال شروع کر دیا ہے، چھ روز میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید کر دئیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو غزہ شہر کے رہنے والے ایک فرد الغول نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اب پرانی فوجی گاڑیوں کو بڑے موبائل بموں میں تبدیل کر کے انہیں استعمال کر رہی ہے، اسرائیلی فوج ان پرانی فوجی گاڑیوں کو بارود سے بھر کر انھیں ریموٹ کی مدد سے کنٹرول کرتی اور رہائشی علاقوں کے درمیان پہنچا کر دھماکے سے اڑا دیتی ہے