شمالی غزہ میں بیت لاہیا ‘المغازی ،جبالیہ ،نصیرات کیمپ اورخان یونس پر بمباری کی گئی
غزہ،دوحہ (آئی این پی ) اسرائیلی فوج نے غزہ میں بربریت جاری رکھتے ہوئے مزید39فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں بیت لاہیا پربمباری سے 10افراد شہید،متعدد زخمی ہوگئے ،المغازی ،جبالیہ ،نصیرات کیمپ اورخان یونس پر بھی حملے،15افراد شہید ہوئے۔کمال عدوان ہسپتال مکمل خالی ہے ۔گرفتار پناہ گزینوں اور مریضوں پرتشدد اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے ڈرائریکٹر کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔