فرانس : حکومتی پالیسیوں کیخلاف شدید مظاہرے‘ شیلنگ‘ سینکڑوں افراد زخمی

 مظاہروں میں اساتذہ، ٹرین ڈرائیورز، طلبہ، مزدور اور سرکاری ملازم بھی شامل ہوئے‘ 300 سے زائد مظاہرین  گرفتار 
پیرس(آئی این پی )فرانس میں حکومتی پالیسیوں اور معاشی بحران کے خلاف شدید مظاہرے  جاری ہیں،پولیس کی جانب سے   آنسو گیس  کی شیلنگ  سے سیکڑوں افراد زخمی  ہو گئے  جبکہ  ہنگامہ آرائی میں ملوث 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بجٹ کٹوتیوں، مہنگائی، پنشن اصلاحات پر لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے  ہیں، پیرس سمیت مختلف شہروں میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑ گیا، مظاہرین نے حکومت پر امیروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگا دیا، مظاہرے میں اساتذہ، ٹرین ڈرائیورز، طلبہ، مزدور اور سرکاری ملازم بھی شامل ہوئے