فیصل آباد:گٹر میں کام کے دوران 3 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

 ستیانہ روڈ پر  فارم ہائو س  میں سیوریج کا کنکشن لگا نے کے دوران واقعہ پیش آیا
فیصل آباد(آئی این پی )فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر گٹر میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ستیانہ روڈ پر 3 مزدور ایک فارم ہائو س کا سیوریج کا کنکشن لگا رہے تھے کہ زہریلی گیس سے دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے سیوریج کی سلیب توڑ کر ان کی لاشیں باہر نکالیں، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں۔ واسا حکام کے مطابق سڑک کے نیچے کھدائی کر کے سیوریج لائن کی سلیب توڑ کرغیر قانونی کنکشن بنانے کی کوشش کی گئی جس کے  لئے پرائیوٹ طور پر مزدوروں سے کام لیا جارہا تھا۔